اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

نگران پنجاب حکومت کے دور اقتدار میں سستی سواری مزید مہنگی کرنے کی حکمت عملی بنا لی گئی۔ اورنج ٹرین کا کرایہ پھر سے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کرایہ بڑھانے کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی۔ اورنج ٹرین کے کرایہ سلیب میں پانچ سے دس روپے اضافے کی منظوری لی جائے گی۔ اورنج ٹرین کا کرایہ اس سے قبل 21 نومبر 2022 کو بھی بڑھایا گیا تھا۔ ایک سال دو ماہ بعد دوبارہ کرایہ بڑھانے کی استدعا کر دی گئی۔

بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اورنج ٹرین کرائے میں اضافے کا پلان بنایا گیا۔ اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے تک کرنے کی سفارش کی گئی۔ اورنج ٹرین پورے ٹریک کا آخری سٹاپ تک کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی سفارش کی گئی۔ ماضی میں اورنج ٹرین کے فعال ہونے کے 2 سال 24 دن بعد نیا کرایہ نامہ نافذ کیا گیا۔

علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج ٹرین کا موجودہ کرایہ 40 روپے ہے تاہم اب اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ مختلف سٹیج کی سفارش کی گئی۔

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 0 سے 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر تیس روپے کرنے کی سفارش، اورنج ٹرین کا 5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے سے بڑھا کر 35 روپے کرنے کی سفارش، ٹرین کا 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے کی استدعا، ٹرین کا 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے سے 45 روپے کرنے کی استدعا، ٹرین کا 16 سے 27 کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی سفارش کی گئی۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین کا نیا کرایہ نامہ نافذ العمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے