05 Jan 2024
(لاہور نیوز) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں کمی کے ساتھ ڈالر 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب دن کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 251 پوائنٹس بڑھ کر 64890 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔