اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق اور رانا مشہود قومی اسمبلی کی ٹکٹوں سے محروم

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے لاہور سے اپنے ہی بڑے بڑے سیاسی برج الٹا دئیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق، رانا مشہود اور میاں مرغوب احمد قومی اسمبلی کی ٹکٹوں سے محروم ہیں۔ سردار نصیر بھٹہ، وحید عالم خان بھی قیادت کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ سردار ایاز صادق کو ضمنی انتخابات میں موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سردار ایاز صادق کو سینیٹ کی ٹکٹ بھی آفر کئے جانے کا امکان ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے امیدوار شارٹ لسٹ نہ ہو سکا۔ این اے 117 سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان اور مسلم لیگ ن کے ملک ریاض میں سے کسی ایک امیدوار کا فیصلہ ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق این اے 118 سے حمزہ شہباز ، این اے 119 سے مریم نواز شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں سر فہرست ہیں۔ این اے 120 میں سہیل شوکت بٹ اور این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے واضح امکانات ہیں۔ این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 123 سے شہباز شریف کے امیدوار ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال حتمی امیدوار ہونگے۔ این اے 125 میں افضل کھوکھر اور این اے 126 میں سیف کھوکھر کا لیگی امیدوار بننے کی دوڑ میں کوئی مقابل نہیں۔

اس کے علاوہ این اے 127 میں عطا تارڑ مسلم لیگ ن کے ممکنہ امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔ این اے 129 سے مہر اشتیاق مسلم لیگ ن کے امیدوار بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے قائد ن لیگ نواز شریف کا اپنے آبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے