04 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤ ں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حلقوں میں عوام کو پارٹی کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کرنے کی ہدایات دے دیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف مسلم لیگ ن مسائل حل کرسکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران رہنماؤں نے قیادت کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔