اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی ماری عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی ریلیف نہ ملا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) نیا سال آ گیا یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کی خواری کم نہ ہوئی، کبھی آٹا نہیں ملتا تو کبھی دالیں اور چینی غائب، شہری سستی اشیا کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری،خواری ہی خواری، مہنگائی کی ماری عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی ریلیف نہ ملا،کبھی آٹا نہیں ملتا تو کبھی دالیں اور چینی غائب،شہری سستی اشیا کے حصول کیلئے دھکے کھانے لگے،عام شہریوں کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے صارف بھی رُل گئے۔

عام صارف کے لئے یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری صرف خواری ہے، عام صارف کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے میں فراہم کیا جارہا ہےجبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کے لئے آٹا نرخ 648 روپے مقرر ہیں۔

عام صارف کے لئے گھی کے نرخ 425 روپے اور بے نظیر انکم سپورٹ صارف کے لئے گھی 365 روپے کلو ہے۔

صارفین کا  کہنا ہےکہ  سارا دن انتظار میں کھڑے رہنے کے باوجود  سستی اشیا نہیں ملتیں، سستی اشیاء کے حصول کیلئے خوار ہونا پڑتا ہے۔

عوام کو مہنگائی سے ریلیف  دینے کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز کی سہولت دی گئی لیکن اشیا کی عدم دستیابی سے عوام انتظار کی سولی پر ہی لٹکے نظر آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے