اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

30 دسمبر کو بجلی بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) 30 دسمبر کو ہونیوالے بجلی بریک ڈاؤن کے حقائق سامنے آ گئے، ' دنیا نیوز' نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق 30 دسمبر کو رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئی تھیں، گدو، شکار پور، مورو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور ملتان کی لائنز ٹرپ ہوئی تھیں۔

این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی کی 11 لائنز ٹرپ کر گئی تھیں، پہلی لائن ساڑھے گیارہ بجے ٹرپ کر گئی، اس کے بعد دوسری لائنز ٹرپ کر گئیں، ٹرپنگ کے وقت ساؤتھ میں بجلی پیداوار 4453 میگاواٹ، نارتھ میں 4305 میگاواٹ تھی۔

ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کا نظام ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا، مرمت کے نام پر کھربوں روپے کی وصولی کے باوجود سسٹم بہتر نہ ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے