اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن میں سٹیمرز اور پوسٹرز کا سائز کیا ہو گا؟ تشہیری مواد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن میں بینرز، سٹیمرز اور پوسٹرز کا سائز کیا ہو گا؟ تشہیری مواد کے لئے ضابطہ اخلاق جاری ہو گئے۔

ضلع لاہور کی حدود میں نجی پرنٹنگ پریس کو ہدایت نامہ مل گیا۔ بل بورڈ ، وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پوسٹر کا سائز 23/18 انچ سے زائد نہیں ہونا چاہئے۔ ہینڈ بل اور پمفلٹ کا سائز 9/6 انچ سے تجاوز نہ کرے۔ 9/3فٹ کے بینر کی اجازت ہو گی۔ پوٹریٹ سائز 3/2 فٹ تک رکھا جائے۔

قرآنی آیات ، احادیث اور دیگر مقدس چیزوں کی حرمت برقرار رکھنا لازم قرار ہے۔ کسی بھی تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصاویر چھاپنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالے پرنٹنگ پریس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت افسران کارروائی کرنے کے پابند ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمر مقبول نے ضابطہ اخلاق کی تعمیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے