اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی انتخابی قربتیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے رابطے کر لئے

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی انتخابی قربتیں بڑھ گئیں۔

دونوں بڑی جماعتوں نے این اے 127 اور این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے رابطے کر لئے۔ ایم کیو ایم سے بھی اس سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کے لئے مسلم لیگ ن کی بات چیت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال شہباز شریف کے مدمقابل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ مسلم لیگ (ن) کو این اے 242 سے اپنا امیدوار بیٹھا کر اور لیگی امیدوار کی حمایت کرنے کی بھی پیشکش کی گئی۔ خورشید شاہ اور دیگر رہنماؤں کی شہبازشریف اور ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ن لیگ کی سینئر قیادت نے بلاول بھٹو کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کر دی۔

پیپلز پارٹی کے اہم عہدیدار نے بتایا کہ بات چیت جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر اپنے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا امیدوار بیٹھا کر بدلے میں لاہور کی سیٹ چاہتی ہے، پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، جلد حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے