03 Jan 2024
(لاہور نیوز) شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ پی ایچ اے نے شاہدرہ فلائی اوور اور شاہدرہ چوک کو خوبصورت بنا دیا۔
شجرکاری، پھولوں اور پودوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا۔ پی ایچ اے نے راوی پل سے شاہدرہ فلائی اوور اور شاہدرہ چوک کو لینڈ سکیپنگ اور خوبصورت پودوں سے سجا دیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد نے ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کو رپورٹ پیش کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران شاہدرہ چوک اور گرین بیلٹس پر دن رات کام کرکے منصوبہ مکمل کر دیا۔