اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

10 منٹ کی ورزش سیگریٹ نوشی چھوڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے،لیکن کیسے؟جانئے

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ صرف 10 منٹ کی ورزش سے سگریٹ کی طلب میں کمی اور ترک کرنے کی علامات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 منٹ کی ورزش وقتی طور پر سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں میں سگریٹ کی طلب میں کمی اور ترک کرنے کی علامات میں اضافہ کرسکتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے متعدد مطالعے کیے گئے ہیں جن میں وقتی طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے والوں پر بند جگہ میں ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کھلی فضا میں کی جانے والی ورزش کو شامل کیا گیا ہے۔

تحقیق میں سگریٹ نوشی کرنے والے 16 افراد کو پوری رات بغیر سگریٹ نوشی کے گزارنے کا کہا گیا، آئندہ دن شرکا کو 10 منٹ تک 3  میں سے کوئی ایک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔ ان 3  ورزشوں میں سے  ایک کھلی فضا میں تیز تیز چلنا، یہی سرگرمی بند جگہ پر ٹریڈ مل پر کرنا اور نیچے بیٹھنا شامل تھا۔

تحقیق میں شامل تمام افراد کو بغیر کسی مخصوص ترتیب کے تمام صورتوں میں ورزش کروائی گئی۔ورزش سے پہلے، دوران اور بعد میں ان شرکاء سے ان کی طلب، ترک کرنے کی علامات اور مزاج کے متعلق پوچھا گیا۔محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے بند جگہ اور کھلی فضا ورزش کی تھی ان میں سگریٹ کی طلب اور ترک کرنے کی علامات میں کمی واقع ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے