اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا، یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی، رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم کو آج تفصیلی خط لکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے