اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کردی

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کردی۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانومی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہو گی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، ‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ‎‎الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جبکہ سٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے