اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: عدالتی حکم پر مونس الہٰی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے چودھری مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور عدالتی حکم پر مونس الہٰی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مونس الہٰی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے