اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ سمیت3ملزمان گرفتار

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) اے این ایف نے اہم کارروائی میں بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی انٹرنیشنل سمگلنگ میں ملوث گروہ کے ارکان معاشی مشکلات سے دوچار افراد کو منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے، گروہ ان افراد سے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو منشیات کی سمگلنگ کرواتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ جون 2021 سے اگست 2023 تک اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر 18 آپریشن کیے، کارروائیوں کے نتیجے میں گینگ سے منسلک 19 سمگلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ 18 نومبر 2023 کو گروہ کے 2 اہم ارکان عبدالقیوم خان اور حسین خان کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے منشیات کی سمگلنگ میں براہ راست ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ، 19 نومبر 2023 کو گینگ کے تیسرے رکن قاری عنایت کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ مذکورہ کارروائیاں معاشی مسائل سے دوچار افراد کے ممکنہ استحصال کی روک تھام کی جانب ایک اہم قدم ہے، منشیات سمگلنگ کے بین الاقوامی گروہ کی سرغنہ سمیت گرفتاری اے این ایف کے منشیات سے پاک مستقبل کے عزم کا اظہار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے