اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 40 فیصد سے زائد اضافہ

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 93.087 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.46 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 66.271 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق مقداری لحاظ سے اس مدت کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 81.79 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2405798 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1324110 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں، اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32.58 فیصد کی نمو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 26.405 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے 19.916 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے