اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائی، نادہندہ ریکروٹمنٹ ایجنٹ کمپنی سربمہر

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، نادہندہ ریکروٹمنٹ ایجنٹ کمپنی کو سربمہر کر دیا گیا۔

پی آراے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں شمس آباد مری روڈ  پر واقع طلال انٹرنیشنل، مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کمپنی تین ملین کی ٹیکس نادہندہ نکلی۔ کمپنی کو ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

پی آر اے کی جانب سے  طلال انٹرنیشنل مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کمپنی کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ کمپنی رجسٹرڈ ہونے کے بعد متعدد نوٹسز دینے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی سے قاصر رہی۔

ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر انفورسمنٹ آفیسر ارسلان طارق کی موجودگی میں طلال انٹرنیشنل کو سیل کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے جاوید بدر اور کمشنر طاہرہ جاوید کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پی آراے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر نادہندہ ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے