اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گنگارام ہسپتال،میو ہسپتال،جنرل ہسپتال،چلڈرن ہسپتال،سروسز ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے کام کومزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے چلڈرن ہسپتال، نشتر ہسپتال،نشتر ٹو،راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال،بے نظیر بھٹو ہسپتال، فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال اور ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 16 برس سے تعطل کا شکار فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزجوبلی ٹاؤن کوفنکشنل کیا جارہا ہے، مناواں کے ہسپتال کو میو کینسر ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں بھی کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر کینسر کے دو ہسپتال آپریشنل کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ  راوی پر نئے پل کی تعمیر کا کام جنوری تک مکمل کیا جائے۔امامیہ کالونی فلائی اوور اورعبداللہ پور فیصل آباد فلائی اوورسے متعلقہ امور جلد طے کیے جائیں۔

محسن نقوی نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملحقہ اراضی پر فی الفورسرائے کی تعمیر شروع کی جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کوایک اجلاس کے دوران ڈرون فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر ہونے والی ریئل ٹائم مانٹیرنگ سے آگا ہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک،ایک منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیااورمتعلقہ سیکرٹریز کو موقع پر ہی ضروری ہدایات دیں۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو نے ہر منصوبے کی فیزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔

 گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے لنک کرنے کیلئے واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کی تعمیر،گجومتہ تا قصور فیروز پور روڈاورمانگا رائیونڈ روڈ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن،فیصل آباد، راولپنڈی اورگوجرانوالہ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹس کے امورکے حوالے سے بریف کیاگیا۔

 گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام اور ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی اور پارک کے قیام سے متعلق اپ ڈیٹ کیا گیا۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے