اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا سموگ سے چھٹکارے کے لیے مصنوعی بارش برسانے پر غور

24 Nov 2023
24 Nov 2023

لاہور : (سہیل قیصر)پنجاب حکومت سموگ سے چھٹکارے کے لیے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے، بارش برسانے کے لئے بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑکائے جاتےہیں۔

سموگ نے تو لاہور میں کچھ یوں قدم جمائے ہیں کہ اِنہیں اُکھاڑنے کےلیے تمام تدابیر رائیگاں جاتی دکھائی دے رہی ہیں، اب مصنوعی بارش برسانےکی ترکیب استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے  جس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے ۔

 اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ مصنوعی بارش برسانے سے سموگ کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

مصنوعی بارش  بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑک کر برسائی جا تی ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے نشاندہی کی جاتی ہے کہ کن بادلوں پر کیمیکلز چھڑک کرمطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتےہیں۔

اِس مقصد کے لیے  بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز چھڑکے جاتے ہیں جبکہ اِس مقصد کے لیے خصوصی ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جاتاہے۔

صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ممکنہ طور پر لاہور میں 28 یا 29 نومبر کو یہ تجربہ کیا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے