24 Nov 2023
(لاہور نیوز) حکومت نے بجلی چوری کے بعد پانی چوری کی روک تھام کی مہم شروع کر دی۔
ٹیلی میٹری منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ارسا نے ٹیلی میٹری منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور ٹیلی میٹری آلات کے حوالے سے دس سالہ تجربہ بنیادی شرائط میں شامل ہے، واٹر سیکٹر میں مانیٹرنگ یا ٹیلی میٹری منصوبوں میں کام کرنے کا تجربہ لازم قرار دیا گیا ہے۔
ٹیلی کام سسٹم اور ٹیلی میٹری کے حوالے سے مکمل معلومات ہونا لازمی ہیں، آئی ٹی سیکٹر اور کمپیوٹر کے حوالے سے تکنیکی معلومات بھی ہونی چاہئیں۔