اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سول ایوی ایشن اتھارٹی دوحصوں میں تقسیم ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) وزارت ہوا بازی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تقسیم کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی کی جانب سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت ہوابازی سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دوالگ الگ محکمے بن گئے ہیں، دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے تمام کمرشل ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ لائسنسنگ، فلائٹ سٹینڈرڈ، ایئرٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری کے شعبے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزارت ہوابازی کے مطابق دونوں محکموں کو ملازمین کی تعداد اور اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے