22 Nov 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے رابطہ ایپلی کیشن کو آپریشنلائز کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے رابطہ ایپلی کیشن کی آپریشنلائزیشن کا افتتاح کیا، رابطہ ایپلی کیشن سے مسافر مستقبل میں گھر بیٹھے اپنا سفر پلان کر سکیں گے۔
شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ ایپلی کیشن سے ٹکٹ، ہوٹل، ٹیکسی اور کھانے کی بکنگ ہو سکے گی، تین ٹرینیں رابطہ ایپلی کیشن پر منتقل کر دی گئی ہیں، آنے والے دنوں میں باقی ٹرینوں کو بھی رابطہ پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔