اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ماہرین سے مدد طلب

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ نے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی عالمی ڈونرز سے بروقت تکمیل کیلئے تکنیکی ماہرین سے مدد طلب کر لی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس نیٹ وسیع، بارڈر کراسنگ پوائنٹ، ہائرایجوکیشن کے فارن فنڈڈ پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں، اس لئے وزارت خزانہ نے فارن فنڈڈ منصوبوں کی تاخیر کا ایشو وزیراعظم آفس اور صوبائی حکومتوں کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ شمشاد اختر کے زیرصدارت غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے پورٹ فولیو سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اے ڈی بی، عالمی بینک کے فنڈڈ وفاقی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ نے معاشی منڈیوں تک رسائی، غربت کے خاتمے سے متعلق منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، اجلاس میں بارڈر کراسنگ پوائنٹ میں بہتری، ڈیجیٹل ادائیگیوں تک رسائی کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فارن فنڈڈ منصوبوں میں تاخیر کے باعث لاگت بڑھنے سے سرمایہ اور وقت کا نقصان ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے