21 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں کما لئے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 86 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 648 روپے مالیت کے 35 کروڑ 56 لاکھ 72 ہزار 819 شیئرز کا لین دین ہوا۔