اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نگران پنجاب حکومت نے ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل میں فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 184 (3) کے تحت اپنا آئینی دائرہ اختیاراستعمال کیا جبکہ یہ معاملہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ میں جانا چاہیے تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین وقانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو یہ دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

نگران پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آرمی ایکٹ کی طرز پر مختلف عدالتیں ملک بھر میں کام کررہی ہیں، پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ فوجی عدالتیں اور عام عدالتیں 1947 سے کام کر رہی ہیں، فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے۔

پنجاب حکومت کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون اور حقائق کیخلاف ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے بھی فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت دفاع نے بھی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ہے جس میں فیصلہ کالعدم قراردینے اور آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے