اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کمی ریکارڈ

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 646 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 750 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 170 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر میں بھی 170 ملین ڈالر تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 174 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں کم ہو کر 170 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے