اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت: افنان کے والد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی مبینہ طور پر زندگی چھیننے والے ملزم افنان کے والد کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ پولیس نے ملزم کے ساتھ آگے بیٹھنے والے دوست کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور ملزم افنان کے والد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے پولیس کو ملزم افنان کے والد شفقت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 27 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

قبل ازیں لاہور، ڈیفنس فیزسیون میں 6 افراد کی موت میں اہم پیش رفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے ڈرائیور افنان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لیا۔

دوران تفتیش ابراہیم نے تصدیق کی کہ افنان ہی گاڑی ڈرائیو کررہا تھا جبکہ وقوعہ کے وقت گاڑی میں علی اور سعد بھی موجود تھے۔

مقدمہ کے مدعی رفاقت اور مرکزی ملزم افنان اور اسکے پکڑے گئے دوست ابراہیم سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے