اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی کا فیملی کے ہمراہ عمرہ،تصویر مداحوں کیساتھ شیئرکردی

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اہلیہ اوربیٹے کے ہمراہ عُمرے کی ادائیگی کرلی۔

رپورٹ کےمطابق شادی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی فیملی فوٹو پوسٹ کی۔یہ تصویر حرم شریف میں لی گئی، جس میں حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے مصطفیٰ نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ نیمل خاور برقع میں ہیں۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کو عُمرے کی ادائیگی پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ ڈراما سیریل “انا” سے شہرت پانے والی نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ سال 2020 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے