اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب :سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 7دہشتگرد گرفتار

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی ، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اورساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرسلمان گرفتارکرلیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، 2ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے،دہشت گردوں کی شناخت موسی ، خالد، سلمان ، ندیم ،اکمل اور یاسر یٰسین کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ہے کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں   جبکہ 46 ہزار 467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے