اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا پہاڑ 2900 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(دنیا نیوز) گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا پہاڑ 2900ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، 21 سو ارب کے قرض کے ساتھ 8 سو ارب کا سود بھی گردشی قرضے کا حصہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق مختلف نادہندگان نے گیس کمپنیوں کے 12 سو ارب روپے ادا نہیں کیے، بجلی گھروں کے ذمہ گیس کمپنیوں کے 250 ارب روپے واجب الادا ہیں، گیس کمپنیاں ایل این جی کی فروخت کی مد میں یہ رقم وصول کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

کے الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سٹیل ملز بھی سوئی سدرن کے 160 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، کھاد فیکٹریوں نے 150 ارب روپے کی ادائیگیاں نہیں کیں، ریفائنریز نے گیس سیکٹر کے 40 ارب اور آئل سیکٹر نے 27 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے اڑھائی سو ارب سے زائد کے خسارے پر تو قابو پا لیا گیا تاہم گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے جنوری میں دوبارہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے