اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ میں کمی کے لئے 1 ہزار 108 پوائنٹس پر پانی کا سپرے کر دیا گیا

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر سموگ میں کمی کے لئے مِسٹ کوئین اور مِسٹ کینن سے اب تک شہر میں 1 ہزار 108 پوائنٹس پر پانی کا سپرے کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں سموگ کے تدارک کے لئے آپریشن جاری ہے۔ سموگ میں کمی کے لئے مِسٹ کوئین اور مِسٹ کینن سے شہر بھر میں پانی کے سپرے کئے جا رہے ہیں۔ اب تک شہر میں 1 ہزار 108 پوائنٹس پر پانی کا سپرے کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 973 شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ ریگولیشن ونگ نے اینٹی سموگ آپریشن میں 3 ہزار 800 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ اینٹی سموگ آپریشن میں جرمانے کے 1971 ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پلاننگ ونگ نے 224 مقامات کا دورہ کیا اور 92 کو نوٹس جاری کئے گئے۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ افسران مشینری کے ساتھ فیلڈ میں رہیں۔ شہری بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کی نشاندہی کریں۔

دوسری جانب سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں متحرک ہے۔ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 15 روزہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کوڑا جلانے اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف 300 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 630 چالان کئے گئے۔

مصری شاہ میں واقع فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر کوڑا جلانے کے جرم میں 21 افراد گرفتار کئے گئے۔ جوہر ٹاؤن میں کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 3 افراد دھر لئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے