اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ کا تدارک: پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار کر لیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، 28 اور 29 نومبر کو مصنوعی بارش کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر اور پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پہلے سے موجود بادلوں پر نمک چھڑک کر برسائی جا سکتی ہے، شہر بھر میں ایک بار بارش برسانے کیلئے 4 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔

ڈاکٹر منور صابر نے مزید بتایا کہ مصنوعی بارش سے موسمیاتی سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چونکہ سموگ ہر سال شہر پر چھاتی ہے لہٰذا مین میڈ بارش کی ہر سال ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر نے تین سال پہلے مصنوعی بارش کرنے کا تصور پیش کیا تھا اور خانسپور میں اس کا تجربہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب لاہور شہر آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے