اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج سے آغاز

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز سپیشل انویسٹمنٹ فسلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے حکام آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔

مذاکرات میں ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، ایس آئی ایف سی کے تحت آنے والی سرمایہ کاری پر ٹیکسوں کی رعایت سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کریں گے۔

اس سے قبل تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کیا ہے، اسی طرح پاور سیکٹر کے بارے میں بھی آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام کے بعد پالیسی بیان جاری ہوگا، وزارتِ خزانہ حکام پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اقتصادی جائزہ کامیابی سے مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے جس کے بعد دسمبر میں آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اس کی منظوری متوقع ہے، اقتصادی جائزے کی منظوری کی صورت میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط جاری ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے