اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پر مذہب سے متعلق پوسٹ،اداکار تنقید کی زد میں آگئے

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے مذہب اور نفرت سے متعلق بات کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ کا مذہب آپ سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ آپ کسی سے نفرت کرو تو پھر آپ کو ایک نئے مذہب کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ میں نعمان اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بارے میں بات کررہے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل فلسطین کی کشیدگی کا ذکر کیا لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شدید تنقیدشروع کردی۔

صارفین نے نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو اسرائیل سے نفرت کرنے سے جوڑ دیا اور تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اداکار چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اسرائیل سے محبت کریں۔ایک صارف نے کہا کہ “بطورِ مسلمان ہم  اسرائیل سے محبت نہیں کر سکتے”۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے