اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسرائیل فلسطین کشیدگی ،ارمینہ خان نے تنقید کی توپوں کا رخ شنیرا ا کرم کی جانب کردیا

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے حالیہ بیان پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ میں خود کو بہت زیادہ بےبس محسوس کررہی ہوں،میں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن آج، میں بہت زیادہ جذباتی ہورہی ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ دراصل میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے اور اگر اس سے کسی کادل دکھا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر؟ لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اُس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کُھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے