اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعدیہ امام کی بیٹی کی سالگرہ، اداکارہ نے صاحبزادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب امام کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں۔سعدیہ امام کی بیٹی نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں ہلکے جامنی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی جبکہ اداکارہ سادہ لباس میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ بھی تصاویر پوسٹ کیں اور بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔میرب امام کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ندا یاسر، جویریہ، سعود اور نادیہ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سعدیہ امام کی بیٹی میرب کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔واضح رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے