اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وزیراعظم بنی تو سب سے پہلے فنڈز عوام میں تقسیم کروں گی: نوشین شاہ

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم بنی تو سارے فنڈز نکال کر پہلے غریبوں میں تقسیم کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت پاکستان کے معاشی حالات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو تین روز کے لیے وزیراعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلے آپ کیا کریں گی؟  جس پر اداکارہ نے کہا کہ  پاکستان میں جتنی غربت کا راج ہے میں سب سے پہلے فنڈز سے سارے پیسے نکال کر غریبوں میں تقسیم کردونگی۔

نوشین کے اس جواب کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر ان کے مداح عوام سے ہمدردی پر ان کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے