26 Sep 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
رضوان قدیر ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات، عدنان محمود اعوان ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تبادلہ کرکے خدمات وزیراعلیٰ آفس کے سپرد کر دی گئیں، کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ لگا دیئے، میاں عثمان علی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ تعینات کر دیئے۔
محمد سرمد تیمور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو او ایس ڈی بنا دیا، ڈاکٹر وقار علی خان ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیئے، آغا ظہیرعباس شیرازی ڈپٹی کمشنر مری تعینات، سید منور عباس بخاری ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو، محمد ارشد ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیئے گئے۔