اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رائما خان سپرسٹار فواد خان کیساتھ کام کرنے کی خواہاں

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(ویب ڈیسک) مقبول ڈرامے "کابلی پلاؤ" میں "چھمو"کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رائما خان نے سپر سٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ رائما خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کس اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟ جس پر رائما کا کہنا تھا کہ مجھے فواد خان کے ساتھ کام کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے التجا کی کہ وہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کاسٹ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں رائما خان نے کہا کہ وہ سکرین پر اس لیے کم نظر آتی ہیں کہ کوئی انہیں کاسٹ ہی نہیں کرتا، انہیں جب بھی شوبز میں اچھا کام کرنا ہوتا ہے تو وہ ہدایت کار کاشف نثار کو فون کرکے کہتی ہیں کہ انہیں کاسٹ کیا جائے۔

خیال رہے رائما خان کی طویل عرصے بعد چھوٹی سکرین پر واپس ہوئی ہے، ان دنوں وہ مقبول ڈرامے کابلی پلاؤ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ان کے کردار "چھمو" کو سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے