اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی کا 'سری دیوی' کو مات دیتا رقص تنقید کا نشانہ بن گیا

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مایا علی کو حالیہ فوٹو شوٹ کے دوران بھارتی اداکارہ سری دیوی کے گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔

شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مایا علی بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں راج کرتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘من مائل‘ کی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں معروف برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس نے منظر عام پر آتے ہی رخ تبدیل کرلیا اور تنقید کا نشانہ بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برانڈ کی جانب سے مایا علی کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکارہ دیدہ زیب لباس زیب تن کئےہر سو اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے میں مگن ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش چمکتی چولی اور سلور ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا جس پر مزین چمکتے خوبصورت موتی آنکھوں میں جھلملا رہے تھے۔

ساتھ ہی مایاعلی نے لباس کو چار چاند لگانے کی اپنی بھرپورکوشش کرتے ہوئے ماضی کی مشہور بالی وڈ فلم "چاندنی" میں گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے "گیت متوا" پر بھارتی اداکار رشی کپور اور اداکارہ سری دیوی کی یاد تازہ کرتا رقص کیا جو صارفین کو کچھ خاص نہ بھایا۔

مایا علی کے ڈانس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

زیادہ تر شائقین کا خیال ہے کہ وہ ایک مشہور گانے پر خوفناک رقص کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ساتھ ہی مداح انہیں عجیب و غریب تاثرات دینے پر ٹرول بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے