اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ سکواڈ سے 4 کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کا چناؤ کٹھن اور مشکل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق ایشیاکپ کی ناکامی کے بعد پہلے سے منتخب سکواڈ میں ردوبدل کرنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں، دونوں کو اس بات کا  اندازہ ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنا گھاٹے کا سودا ہو گا۔

ادھر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بظاہر اس تمام سلیکشن کے مرحلے میں کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ سکواڈ میں حالیہ ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اضافی وکٹ کیپر محمد حارث، سپنر اسامہ میر، فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کیس بہت کمزور ہو گیا ہے۔

تازہ ترین پیشرفت کے تناظر میں آل راؤنڈر حسن علی اور لیگ بریک گگلی باؤلر ابرار احمد کے نام قرعہ فال نکلتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مسلسل آؤٹ آف فارم رہنے والے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ٹیسٹ اوپنر فخر زمان کی سلیکشن پر تحفظات ضرور ہیں، البتہ ان کے سکواڈ سے باہر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 کھلاڑی یہ ہوسکتے ہیں۔

بابراعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد ، سعود شکیل ، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) ابرار احمد ، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے