اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جاوید میانداد بابراعظم کے حق میں بول پڑے،لیجنڈ کرکٹر کا کپتان اور کھلاڑیوں کے حق میں بیان

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے حق میں سامنے آ گئے۔

تفصیلات کےمطابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد  کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح وہ ہاری، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔کرکٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے، بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل ہوں، ہر بیٹر کو پتہ ہے کہ فاسٹ بولر یا اسپنر کیا کر سکتا ہے، پلیئر کو پتہ ہونا چاہیے کہ باولر کو کیسے فیس کرنا ہے۔

جاوید میانداد نے قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کریں، انڈیا میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں، آپ کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آپ پروفیشنل پلیئر ہیں، کراوڈ کا پریشر نہ لیں اور صرف گیم پر فوکس رکھیں، وکٹوں کے حساب سے اپنی اپنی تیاری کرنا ہوتی ہے۔کپتان پر تنقید کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا اگر پوری ٹیم کچھ نہیں کر رہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں، فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے، ورلڈ کپ انڈیا میں ہو یا کہیں اور، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے