اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کے نائب کپتان کی تبدیلی کا امکان،کون ہوگااگلا نائب؟جانئے

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ کے ٹیم نائب کپتان کی تبدیلی کے امکان کے بعد شاداب خان کی جگہ لینے والے ممکنہ کھلاڑی کا نام سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کولمبو اور پھر پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے مقابلے پر سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بابراعظم  کی کپتانی کے انداز پر سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی قیادت کو لے کر اس وقت بہت زیادہ بات چیت کی جا رہی ہے۔اسی تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سطح پر بھی اس تمام صورتحال میں تحفظات پائے جا تے ہیں۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ایشیا کپ کی شکست کے ساتھ بورڈ کے دیگر معاملات میں خاصے الجھے ہوئے ہیں، البتہ چیئرمین کی حیثیت سے بابر اعظم کو قیادت کے منصب پر رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے وہ تحمل کے ساتھ سوچ بیچار کر رہے ہیں۔

کپتان کو رکھنے یا ہٹانے کا براہ راست فیصلہ چیئرمین کا اختیار ہے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بابر اعظم کو ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کے منصب سے تو نہیں ہٹا رہے، البتہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو تبدیل کر نے کا ذہن بنالیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹیں لینے والے لیگ بریک باولر شاداب خان ان دنوں مکمل طور پر آوٹ آف فارم ہیں، البتہ کپتان بابر اعظم انہیں مسلسل گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرکے سخت تنقید کا سامنا کر رہےہیں۔اب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جا نے کا قوی امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے