اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حسن علی سے ریٹائرمنٹ کے مطالبے کا معاملہ، کرکٹر کا ردعمل سامنے آگیا

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے ریٹائرمنٹ کے مطالبے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

فاسٹ باولر حسن علی نے پاکستان کی جانب سے 2016 میں ڈیبیو کیا تھا، رواں برس وہ مختصر فارمیٹ کی کسی بھی سیریز کیلیے زیرغور نہیں لائے گئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انہیں موقع نہیں مل رہا ،تاہم شائقین کی جانب سے انھیں اب کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ ملنے لگا ہے جس پر انہوں نے کافی حیرت ظاہر کی ہے۔

ٹویٹر پر ایک شائق کی جانب سے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، انہوں نے آنے والے ورلڈ کپ کیلیے انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ ارشد اقبال کو منتخب کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے یہاں دعویٰ کردیا کہ حسن علی حریف بیٹرز کو وکٹ پر سیٹ ہونے کا موقع فراہم کرتے اور ان کی موجودگی سے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے براہ راست حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ازخود ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں۔

حسن علی نے مذکورہ صارف کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کیوں ریٹائرمنٹ لے لوں؟ میں تو ابھی 29 سال کا نوجوان لڑکا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے