(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی ورلڈ کپ سکواڈ پر اہم بیٹھک اختتام پذیر، ورلڈ کپ سکواڈ کو فائنل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد ورلڈ کپ سکواڈ فائنل کیا گیا، کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے ایشیاء کپ کے سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر اتفاق کیا۔سلیکشن کمیٹی نے مسٹری سپنر ابرار احمد کو پندرہ رکنی سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کے امکان کے باعث قائداعظم ٹرافی کے میچز احتیاطی طور پر نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک دو روز میں ذکاء اشرف سے ملاقات کرینگے، آئندہ ہفتے منگل یا بدھ کے روز قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا، انجری کے شکار کھلاڑیوں پر غور، مشاورت مکمل حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی منظوری کے بعد ہوگا۔