18 Sep 2023
(ویب ڈیسک) روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں کمی آنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 296 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 11 روپے 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔