17 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں 1486000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 234 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔مزید برآں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔