اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ون وے کی خلاف ورزی، موقع پر 2 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نگران پنجاب حکومت نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کر دیئے گئے، نگران حکومت تو کمال کر کے دکھانے کے چکر میں پڑ گئی۔

عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی دو ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئرز بھی لگائے جائیں  جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ 500 سیمنٹ بیریئرز ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ نگران حکومت والے کس سے تعریفیں لینے کے چکر میں پڑ گئے ہیں، ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان پر کام جاری ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ کا سیزن ہوتا ہے اور اس عرصے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف صرف چالان کافی نہیں ہے، اس حوالے سے میکنزم بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے