اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، متعدد گرفتار، مقدمات درج

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا جس کے دوران متعدد بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بجلی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے گرین ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی جہاں پر ملزمان نے اپنے گھروں، دکانوں میں ڈائریکٹ کنکشن لگائے ہوئے تھے۔

ملزمان گھریلو بجلی کے کنکشن کو کمرشل مقاصد کیلئےاستعمال کر رہے تھے اور فارم ہاؤس کو جاری کردہ ٹرانسفارمر کو بھی کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے تھے۔

بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ٹرانسفارمر، میٹرز اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاروں کو قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بہاولنگر، ننکانہ، احمد پور شرقیہ، شورکوٹ اور روجھان میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کر کے ان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ متعدد نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے