اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں: حمائمہ ملک

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے، میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔

حال ہی میں حمائمہ ملک کو دبئی میں ہونے والے ایک کانسرٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی مختصر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں حمائمہ ملک کو شو کے میزبان اور بھارتی آر جے طیب عرشمان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران گفتگو بھارتی میزبان نے پاکستانی اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کا بھارت میں بالخصوص عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

میزبان کے سوال پر حمائمہ ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت شاندار، وہ دنیا میں کہیں بھی چلی جائیں لوگ انہیں دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔

اسی گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی دونوں ممالک ایک جیسے ہی ہیں، ان کا موسیقی، اداکاری، فلموں کا شوق بھی ایک جیسا ہی ہے۔

خیال رہے کہ اسی کانسرٹ سے اداکارہ کی چند تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہوں نے مغربی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے