اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

او جی ڈی سی ایل کا ناشپا-11 کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا میں ناشپا -11 کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق ناشپا-11 کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ناشپا -11 کنویں کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی ،کمپنی کنویں کے 56.45 فیصد شئیرز کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔

ناشپا-11 کنویں سے حاصل ہونے والی1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کو ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، ناشپا سٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل اس وقت ناشپا سٹرکچر سے کل 10 کنووں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل حاصل کررہا ہے، ان کنووں سے 91 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 395 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے